• news

وفاق کی امنگ تھی‘ عوام ہی کے سنگ تھی  آصفہ بھٹو نے والدہ کیلئے خوبصورت نظم لکھ ڈالی 

کراچی(آن لائن) سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے خصوصی تحریر کے ذریعے والدہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پرگڑھی خدا بخش کی وہ خوبصورت ویڈیو بھی شیئر کی ہے جو بینظیر کی 13ویں برسی کے موقع پر بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنان شہید محترمہ کی یاد میں  پیپلز پارٹی کا پرچم لہراتے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ آصفہ بھٹو نے لکھاکہ عظیم ہے کنیز ہے۔ شہید ہے عظیم بینظیر ہے۔ وفاق کی امنگ تھی عوام ہی کے سنگ تھی، کنیزِ کربلا کی بس یزیدیت سے جنگ تھی۔ چلے چلو بڑھے چلو عدل کی راہ پر  چلو۔ یہ جنگ ہے تو جنگ سہی وطن پے جان واری ہے۔ یہ بازی خون کی بازی ہے یہ بازی تم نے ہاری ہے۔ جو کل تھے ہم وہ آج ہیں وطن کی رکھیں لاج ہیں۔ لہو کی یہ جو ریت ہے وہی تو موت یزید ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن