مندر از خود نوٹس‘ سینٹ الیکشن پر صدارتی ریفرنس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی
اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں بلوائی حملے میں مندر جلانے کے از خود نوٹس اور صدر مملکت کی طرف سے اوپن سینٹ الیکشن کرانے بابت دائر کیا جانے والا ریفرنس پر سماعت کل ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق بلوائی حملے میں مندر جانے کے واقعہ پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے از خو نوٹس لے رکھا ہے۔ جبکہ چیف سیکرٹری کے پی کے اور آئی جی کے پی کے اور ایک رکنی کمیشن برائے اقلیتی حقوق کو نوٹسز بھی جاری کئے جا چکے ہیں۔ دوسری جانب سپریم کورٹ نے صدر مملکت کی طرف سے اوپن سینٹ الیکشن کرانے بابت دائر کیا جانے والا ریفرنس کی سماعت بھی چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت (کل پیرکو) دوپہر ایک بجے کریگا۔ قبل ازیں حکومت کی طرف سے سنیٹ الیکشن اوپن بیلٹ /شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے اٹارنی جنرل پاکستان خالد جاوید خان کے ذریعے آرٹیکل186کے تحت ریفرنس دائرکیا گیا تھا۔