• news

کل مذاکرات ناکام ہوئے تو یوم جمہوریہ سبوتاژ، 26 جنوری کو ٹریکٹر ٹرالی پریڈ کرینگے: بھارتی کسان

نئی دہلی (پی پی آئی) زرعی قوانین کی منسوخی اور کم از کم امدادی قیمت کو قانونی سپورٹ دینے کے مطالبے پر سراپا احتجاج۔ کسان تنظیموں نے دھمکی دی ہے کہ کل ہونے والے مذاکرات بھی ناکام ہوئے تو 26 جنوری یوم جمہوریہ پر دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر ٹرالی پریڈ نکالی جائے گی۔ اس سے پہلے دہلی کے آس پاس کے کسانوں کو ٹریکٹر ٹرالیوں سمیت 25 جنوری کو دہلی پہنچنے کیلئے کہا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیر کو حکومت کے ساتھ کسان تنظیموں کے مذاکرات کا ایک اور دور متوقع  ہے لیکن کسان تنظیموں نے متنبہ کیا ہے کہ معاہدہ نہ ہونے پر کسان تنظیمیں پورے ملک میں تحریک تیز کردیں گے۔ ہر شہر میں دھرنے اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ کسان رہنما ئوں بی ایس راجے وال، درشن پال، گرنام سنگھ چڈھونی، حنان مولا، جگجیت سنگھ ڈلے والا، شیوکمار شرما ککا جی اور یوگیندر یادو نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چار جنوری کو حکومت کے ساتھ بات چیت کاآٹھواں دور ہے اور اس کے ناکامی پر 26 جنوری یوم جمہوریہ پر دارالحکومت دہلی میں ٹریکٹر ٹرالی پریڈ نکالی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن