• news

فضل الرحمان نے نواز شریف کے مفادات کیلئے سینئر ارکان کو پارٹی سے نکالا: حافظ حسین احمد 

کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (ف) سے نکالے گئے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف کے مفادات کیلئے سینئر  ارکان کو پارٹی سے نکالا۔ حافظ حسین احمد نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ہم نے جے یو آئی میں کاٹ چھانٹ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کاٹ چھانٹ کا پہلا نشانہ مولانا فضل الرحمان بن چکے ہیں اور بنتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف ایک کام جانتے ہیں پیسہ پھینک تماشہ دیکھ‘ نواز شریف کی ملی بھگت سے محمد علی درانی شہباز شریف اور فضل الرحمان کو ملے۔ نواز شریف نے زرداری کو کنٹرول کرنے کیلئے مولانا کو پی ڈی ایم کا سر براہ بنوایا۔ حافظ حسین احمد نے کہا کہ آصف علی زرداری سب پر بھاری نکلے۔ ضیاء الحق کی برسی سے شروع ہونے والی ن لگی کی سیاست کو زرداری نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر دفن کر دیا۔

ای پیپر-دی نیشن