• news

میانوالی: کوئلے کی کان میں آتشزدگی سے متاثرہ 2 افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے 

میانوالی(نامہ نگار ) میانوالی کے علاقہ مکڑوال میں  تین روز قتل  کوئلہ کی مائن میں لگنے والی آگ سے جلنے والے پانچ افراد میں سے دو محنت کش  راولپنڈی ہسپتال میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ میانوالی کے نواحی علاقہ تھانہ مکڑوال کی حدود میں واقع کوئلہ کی کان میں گذشتہ دن ناقص سیفٹی انتظامات کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن