پی ٹی وی بورڈ نے منیجنگ ڈائریکٹر کو10 دن کیلئے معطل کردیا
اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کارپوریشن کے بورڈ نے متعین حدود سے زیادہ اختیارات استعما ل کرنے پر مبینہ طور پرمنیجنگ ڈائریکٹر عامر منظور کو 10 روز کیلئے معطل کردیا۔باخبر ذرائع کے مطابق ایک روز قبل ہونیوالے ایک ہنگامی اجلاس میں پی ٹی وی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے یہ فیصلہ کیا۔مذکورہ اجلاس کی سربراہی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین سید نعیم بخاری نے کی۔نجی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے ترجمان پی ٹی وی نے منیجنگ ڈائریکٹر کی معطلی کی تصدیق یا تردید نہیں کی۔