حاصل پور، بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی کیخلاف دکانداروں کی ہڑتال
حاصل پور( نامہ نگار)میونسپل کمیٹی کی جانب سے بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی کے خلاف دوکانداروں کی شہر میں مکمل ہڑتال تجارتی ادارے بند سبزی منڈی میں بھی مکمل ہڑتال بلدیہ حاصل پور میں دوکانداروں کا احتجاجی دھرنا دوکانوں کی نیلامی منسوخ کرنے کا مطالبہ۔ ملک عبدالحمیدمرکزی انجمن تاجران اور ذیلی تنظیموں حاصل پور کے ملک عبدالحمید، ناصرجٹ، عمران رنگاو دیگر نے میڈیا کو بتایاکہ دوکانداروں نے بلدیہ کی دوکانوں میں عرصہ 50سال سے کاروبار کرر ہے ہیں اور کرایہ کی مد میں ہر سال 10فیصد اضافہ ہو رہا تھا اور دوکاندارکرایہ بلدیہ کا ادا کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ میونسپل کمیٹی حاصل پو رنے دوکانوں کو نیلام کرنے کا اعلان کر دیا دوکانوں کی نیلامی سے سینکڑوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے انہوں نے کہاکہ پہلے ہی مہنگائی بے روزگاری اور کرونا کے باعث لوگ پریشان ہیں انہوں نے کہاکہ بلدیہ کی دوکانوں کی نیلامی منسوخ کی جائے اور تاجروں کے نمائندوں سے مذاکرات کر کے اس مسئلہ کا حل نکالا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر دوکانوں کی نیلامی منسوخ نہ کی گئی تو شہر میں احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔