• news

لودھراں میں زہریلی شراب سے 2 نوجوان ہلاک‘ تیسرے کی حالت تشویشناک 

لودھراں (خبر نگار)  زہریلی شراب پینے سے دو افراد ہلاک اورتیسرے کی حالت تشویشناک لودھراں پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بوگس مقدمات درج کرکے نمبر بنانے میں مصروف ‘تفصیل کے مطابق تھانہ صدر کی حدود بستی ڈانوراں کے رہائشی محمد آصف اور سعید احمد زہریلی شراب پینے سے موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ محمد الطاف تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل اس واقع سے پہلے بھی زہریلی شراب پینے سے افراد ہلاک ہو چکے ہیں لیکن لودھراں پولیس افسران پنجاب میں منشیات فروشوں کے خلاف بوگس مقدمات درج کر کے پوزیشن ہولڈر بنے کے مشن پر کام کرتے ہوئے نظر آتی ہے سماجی حلقوں میں اس قسم کی بوگس مقدمات تشویش میں مبتلا ہیں ارباب اختیار سے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن