• news

محکمہ صحت چشتیاں میں بوگس اسناد پر بھرتیوں کا انکشاف

چشتیاں(نمائندہ خصوصی) محکمہ صحت میں بوگس اسناد جعلی کاغذات پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے جس میں چشتیاں سے 12 ملازمین نوکریاں حاصل کرکے خزانہ سرکار سے کروڑوں روپے تنخواہوں کی مد میں وصول کرچکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت میں بوگس اسنادپر نوکریاں کرنے والے چشتیاں سے 12 ملازمین کا انکشاف ہوا ہے- بے ضابطگیوں اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی پرچیف ایگزیکٹو آفیسر نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو سات روز میں بوگس اسناد اور جعلی کاغذات پر نوکری کرنے والے ملازمین کی رپورٹ سات روز میں محکمہ صحت کے حکام کو پیش کریں گی 2007 میں بوگس اسناد جعلی کاغذات پر نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین جو خزانہ سرکار کو بھاری نقصان دے چکے ہیں۔دوسری طرف پورے ضلع میں بوگس تقرریوں اور ضلع کی دو اہم سیاسی شخصیات کی مداخلت کی نشاندہیکرنے پر سی ای او کا تبادلہ بھی کر دیا گیا جبکہ سی ای او انعام اللہ جمالی کے تبادلہ پر ڈاکٹرز اور عملے نے بھرپور احتجاج کرتے ہوئے کہا سی ای او کا تبادلہ فوری روکا جائے ۔

ای پیپر-دی نیشن