عوام کومعیاری ادویات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں : محمد شاکر
الہ آباد/ٹھینگ موڑ(نمائندہ نوائے وقت) عوام تک معیاری ادویات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں ۔محکمہ صحت کے افسران کے ساتھ مکمل تعاون اور قانوی دائرہ میں رہ کر کام کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں کیمسٹ برادری کے حقوق اور تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے ان خیالات کا اظہار بلھے شاہ کیمسٹ ایسوسی ایشن قصور کے صدر محمد شاکرالہ آباد کیمسٹ ایسوسی ایشن کے سرپرست میاں محمد شریف صدر صادق حسین بھٹہ جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری نے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔