اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار کی سیاست کو فروغ دے رہی ہیں:ہاشم علی ‘ عبداللہ ضرار
نارنگ منڈی(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ضلعی رہنما اور امیدوار برائے چیئرمین سردار ہاشم علی مان اور سردار عبداللہ ضرار مان نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں ملک میں انتشار تصادم اور خانہ جنگی پیدا کرنا چاہتی ہیں اپوزیشن کے اس اقدام کا فائدہ براہ راست پاکستان دشمن قوتوں کو ہو گا پی ڈی ایم میں موجود سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کا کردار پاکستان مخالف ملک توڑنے اور لوٹنے والوں سے ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم سیاسی انتشار کی قائل نہیں حکومت پانچ سال پورے کرے گی کسی کو اداروں کی تضحیک نہیں کرنے دیں گے ۔اپوزیشن اتحاد پاکستان کی پائیدار ترقی کو روکنے کی سازش کر رہا ہے ۔