• news

2021 کرپٹ سیاستدانوں کوسزائیں ملنے کا سال ہے:ملک اقبال 

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے ضلعی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ملک اقبال نے کہا ہے کہ 2020میں اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی کرپشن پوری طرح بے نقاب ہوئی شریف خاندان کے کھربوں روپے کے ملکی و غیر ملکی اثاثے غیر قانونی ثابت ہوئے سندھ میں اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے اومنی زرداری مافیا کی ٹرانزیکشن کے اثرات عام آدمی پر پڑے جو قومی سرمایہ عوام کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونا تھا وہ کرپشن کے زرداری اینڈ فرینڈز کی جیبوں کی نظر ہوا 2021 کرپٹ سیاستدانوں کوسزائیں ملنے کا سال ہے، اپنے ایک بیان میں حاجی ملک اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کی ڈوبتی معیشت کو بہتر کرنے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں ان کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں اور عوام کو معاشی سرگرمیوں میں بھرپور ریلیف ملنے سے عام آدمیوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہورہی ہیں جو یقینا مستحسن اقدام ہے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا ۔ 

ای پیپر-دی نیشن