ن لیگ کو نہیں چھوڑا ‘ اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرینگے :جلیل احمدشرقپوری
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)نواز لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری سے تحریک انصاف خواتین ونگ کی ضلعی صدر جمیلہ یونس نے ملاقات کی اور ان سے ضلع شیخوپورہ کی سیاسی ،انتظامی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاری سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میاں جلیل احمدشرقپوری ایم پی اے نے کہاکہ نوازلیگ کو نہیں چھوڑا وہ اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ا س وقت نواز لیگ کا بیانیہ کسی بھی طور پر ملک وقوم اور جمہوریت کے مفاد میںنہیں ہے اس وقت قومی اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت ہے فوج سمیت قومی اداروںکو ٹارگٹ کرنا ملک دشمن قوتوں کو خوش کرنے کے مترادف ہے پارٹی کے اندر رہ کر اختلاف کرنا جمہوریت کا حسن اورہمارا بنیادی حق ہے وزیراعظم عمران خان کا بیانیہ درست سمت پر استوار ہے یہی وجہ ہے کہ ملک اپنے اصل ٹریک پرآگیااس سے جمہوریت ڈی ریل نہیںہوگی بلکہ کرپشن زدہ لو گ ضرور قانون کی گرفت میںآئے ۔انہوںنے کہاکہ پارٹی کے غلط فیصلوں کی حمایت اور تائید کرنا ضروری نہیں بلکہ اس پر اختلاف کرکے پارٹی پالیسیوں کی درستگی ہماری ذمہ داری ہے اس موقع پر تحریک نصاف کی رہنماجمیلہ یونس نے میاںجلیل احمد شرق پوری کی اصولی موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ آج ملک کو ایسے ہی سیاسی لوگوں کی ضرورت ہے۔