اپوزیشن رہنمائوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے: بینش قمر ڈار
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) شعبہ خواتین کی ضلعی صدر بینش قمر ڈار اور ضلعی جوائنٹ سیکرٹری مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا ہے کہ مسلسل حقائق کو جھٹلانے سے نہ ملکی نظام میں اچھی تبدیلی ممکن ہے اور نہ ہی عوامی میعار زندگی کا گراف بلند ہوسکتا ہے احتساب اورانصاف پاکستان کاہر باشندہ چاہتا ہے، غریب عوام سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لینے والے حکمرانوں کاعوام بہت جلد محاسبہ کرکے ایوان اقتدار کو ان سے چھڑ وائے گی، عوام چاہتی ہے کہ محمود و ایاز ایک ہی صف میں کھڑے ہوں مگر جس طرح اپوزیشن رہنمائوں کو احتساب کے نام پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے وہ انصاف کے قتل کے مترادف ہے، صحافیوں سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے شعبہ خواتین کی ان رہنمائوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) قائداعظم محمد علی جناح کے خواب کو تعبیر کی شکل دینے کیلئے مسلسل مصروف عمل ہے اور یہی جماعت جلد دوبارہ برسر اقتدار آکرپاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریگی، انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین کے حوصلے بلند ہیںنامساعد حالات کی ٹھوکریں ہماری ملکی اور عوامی خدمات کے جذبے کو سرد نہیں کر سکتیں۔