شیخوپورہ: انصاف ویلفیئر ونگ ضلع اور سٹی تنظیموں کا ملکر کام کرنے کا اعلان
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)انصاف ویلفیئر ونگ ضلع اور سٹی تنظیموں نے سال نو کے موقع پر اپنے پارٹی نوعیت کے اختلافات کو ختم کرکے آئندہ ملکر کام کرنے کا اعلان کردیا ہے اورکہا ہے کہ نئے سال کے موقع پر نئے جذبوں اور ولولوں کیساتھ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے انصاف ویلفیئر ونگ ہر اول دستے کا کردارادا کریگا ہماری سیاست کا مرکز ومحور خالصتاً غریب ،نادار،مجبور اور دکھی انسانیت کی خدمت ہے اس بات کا اعلان انصاف ویلفیئر ونگ کے ضلعی صدر ڈاکٹر محمداسلم خان شیروانی کے دفتر میں سٹی صدر میاں افضال حیدر کیساتھ ہونیوالی ملاقات میںکیا گیا اس موقع پر چودھری خرم ریاض کاہلوں ، فیصل جمیل خان ،منصور عزیز خان ،حماد سعیدترین خان،مظہر حنیف ، ذوالفقار علی بھٹو، احسان مرزا ،کاشف علی شاہ سمیت دیگر عہدیداران موجودتھے دونوں رہنمائوں نے اس بات کا عہد اور عزم کیا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے نئے پاکستان کے قیام کی تحریک میںہر اول دستے کا کردارادا کرنے کیلئے گراس روٹ لیول پر انسانیت کی خدمت کا جذبہ لیکر دن رات کام کررہے ہیں۔