ڈی پی او کا قصور جیل کا دورہ سکیورٹی امور کا جائزہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او قصور عمران کشور نے سکیورٹی امور کا جائزہ لینے کے لیے جیل کا اچانک وزٹ کیا۔دوران وزٹ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قصور کے ہمراہ سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور سمرا اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس جیل سرفراز احمد اور طارق محمود بھی تھے۔ خواتین و نو عمر اسیران کو نصابی و فنی تعلیمی سر گرمیوں میں مصروف پایا،اسیران کو مختلف فنی سرگرمیوں میں مصروف رکھنے اور ان کو ہنر مند بنانے کے لیے جیل انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔کچن اسیران کا وزٹ کیا۔ اور اسیران کو دیے جانے والے کھانے کا معیار چیک کیا۔ جیل ہسپتال کا وزٹ کیا، ہسپتال میں داخل اسیران سے ان کی صحت کی بابت دریافت کیاجیل میں کرونا وائرس اور ڈینگی کے عدم پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے کیے گئے حفاظتی اقدامات اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا۔