عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے:اشفاق چھرا
شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) نیو سبزی و فروٹ منڈی کے رہنما چوہدری اشفاق چھرا نے کہا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر بھارتی مظالم کا نوٹس لے کشمیر میں جاری جدوجہد آزادی کشمیری عوام کی بھارت سے بیزاری کا واضح ثبوت ہے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کی اس جدوجہد آزادی میں ان کیساتھ ہیں اور اپنا ہر ممکن تعاون یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اشفاق چھرا نے کہا کہ حیرت ہے کہ بھارت کو پاکستان سمیت کسی ہمسایہ ملک کی طرف سے جارحیت کا کوئی خطرہ نہیں ہے اس کے باوجود بھارت اسلحے کے ڈھیر لگارہا ہے اور جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے، یہ رویہ کسی طور بھی علاقائی اور عالمی امن کیلئے مناسب نہیں ہے۔