• news

قصور: دسمبر میں505 جرائم  پیشہ عناصر کو گرفتار کیا گیا

قصور (نامہ نگار)پولیس نے دسمبرکے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث13ڈکیت گینگ سمیت505جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضہ سے68 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ اور جدید ناجائز اسلحہ برآمد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایات پر پولیس نے دسمبر میں 121اشتہاری ‘ 38 عدالتی مفرور‘ ڈکیت گینگز کے45ملزم گرفتار کرکے 68 لاکھ مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا‘ 99 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے 44 کلوگرام چرس، 2599 لیٹر شراب، 140 لیٹر لاہن اور 5 چالوبھٹیاں برآمد کرکے مقدمات درج کیے160 ملزمان کے قبضہ سے، کلاشنکوف، 10 رائفل، 16 بندوق، 1 کاربین اور 129 پسٹل برآمدکیے، 42 ملزمان کوگرفتار کر کے دائو پر لگی ہزاروں کی رقم برآمد کی گئی،13 ملزمان کے قبضہ سے 956 پتنگیں اور ڈور کی چرخیاں برآمد کی گئیں۔

ای پیپر-دی نیشن