• news

خاندانی جھگڑا: خاتون کا شناختی کارڈ بلاک کرنے پر نادرا‘ والد کو 5,5 لاکھ ہرجانہ

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) نادرا کی جانب سے خاتون شہری عروج تابانی کا شناختی کارڈ بلاک کرنا غیرقانونی قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے نادرا اور خاتون کے والد پر 5، 5 لاکھ روپے ہرجانہ عائد کر دیا۔ فیملی جھگڑے پر نادار کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار بھی غیرقانونی قرار۔ عروج تابانی کو والد نے بیٹی ماننے سے انکار کیا۔ نادرا سے کہہ کر شناختی کارڈ بھی بلاک کرایا تھا۔ عروج تابانی کی درخواست پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عروج تابانی کے والد یعقوب تابانی پر بھی پانچ لاکھ روپے ہرجانہ عائد۔ عروج تابانی کو شناختی کارڈ بلاک ہونے پر اذیت اور کرب سے گزرنا پڑا۔ ریمارکس دیئے نادرا کے پاس کوئی اختیار نہیں کہ وہ خاندانی جھگڑوں میں مداخلت کرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ نادرا اور یعقوب تابانی تیس دن کے اندر پانچ پانچ لاکھ روپے عدالت میں جمع کرائیں۔ ہائیکورٹ ہرجانے کی رقم عدالتی کارروائی کے اخراجات کی مد میں عروج تابانی کو دیئے جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن