خان پور‘ مریضہ کے پیٹ سے ساڑھے 3کلو وزنی رسولی نکال لی
خان پور (نیوز رپوڑٹر) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور میں ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے مریضہ کے پیٹ سے ساڑھے 3کلو وزنی رسولی نکال لی ہسپتال کے اسسٹنٹ آپریشن تھیٹر خلیل بلوچ کے مطابق یہ آپریشن سرجن ڈاکٹر ماریہ خواجہ نے کیا جہاں صفیہ نامی مریضہ کو پیٹ درد کی شکایت پر ہسپتال لایا گیا دوران الٹراساؤنڈ پتہ چلا کہ مریضہ کے پیٹ میں رسولی ہے فوری طور پر اس کا آپریشن کیا گیا پیٹ سے نکلنے والی رسولی کاوزن ساڑھے 3کلو بتایا گیا ہے جبکہ مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔