• news

احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز کی بیماری کے باعث کیس ملتوی کرنے کی استدعا 

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے بیماری کے باعث کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی سپریم کورٹ میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ ضمانت کیس میں احد چیمہ کے وکیل امجد پرویز نے ضمانت مقدمہ کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کردی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ علیل ہوں،پیش نہیں ہو سکتا،  اس لئے کیس کو ملتوی کیا جائے ۔احد چیمہ کی درخواست ضمانت کو 4 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا ہے جس کی سماعت جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا اس وقت احد چیمہ آ مدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں گرفتار ہیں تاہم اس سے پہلے 25 نومبر کو احد چیمہ کی آ شیانہ ہاسنگ میں سپریم کورٹ سے ضمانت منظور ہوئی تھی۔

ای پیپر-دی نیشن