چین ڈبلیو ایچ او کیساتھ ملکر کرونا کی ابتدا کی وجوہ تلاش کرنے میں تعاون کیلئے تیار
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) چین عالمی ادارہ صحت کے ساتھ کرونا وائرس کی ابتدا کی وجوہ تلاش کرنے میں تعاون کیلئے تیار ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بیجنگ میں میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین پہلے ہی ڈبلیو ایچ او کیساتھ ہر طرح کا تعاون کر رہا ہے۔ ترجمان سے پوچھا گیا تھا کہ کرونا وائرس کے آغاز کی وجوہ جاننے کیلئے ڈبلیو ایچ او کا وفد چین کا دورہ کرے گا، اس پر کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او کی ٹیم جلد چین کا دورہ کرے گی۔ اس کیساتھ تعاون کیا جائیگا، چین نے اس وائرس کے آغاز سے لے کر شفاف اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کیا ہے اور ڈبلیو ایچ او کیساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔