• news

ریاست مدینہ کے خواب کو اب حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا‘ شہباز گل

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم کے معاون  خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کی طرح سال نو بھی پاکستان کے عوام کے نام ہوگا، ریاست مدینہ کے خواب کو اب حقیقت بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ ہم بدل رہے ہیں پاکستان، وزیراعظم نے سال نو کے پہلے روز غریبوں کیساتھ پناہ گاہ میں وقت گزارا، رواں سال بھی معاشی محاذ پر کامیابیوں کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے گا۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ سٹاک مارکیٹ ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر، انڈیکس 44 ہزار 400 سے اوپر، 680 پوائنٹس کا اضافہ، دسمبر 2020 کے دوران برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا، ایف بی آر نے ٹیکس کولیکشن کا ہدف 99.7 فیصد تک حاصل کرلیا۔

ای پیپر-دی نیشن