• news

پشاور: اشتعال انگیز تقاریر پر پی ٹی ایم کے رہنما ڈاکٹر عالم محسود گھر سے گرفتار

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی ایم کے مرکزی رہنما ڈاکٹر سید عالم محسود کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈاکٹر سید عالم محسود کو پشاور کے علاقے حیات آباد میں ان کی رہائش سے گرفتار کیا۔ پولیس کے مطابق پاکستان اور سکیورٹی فورسز کے خلاف توہین آمیز اور اشتعال انگیز تقاریر پر ڈاکٹر سید عالم محسود کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سید عالم محسود کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا۔ پریس کلب کے سامنے پی ٹی ایم کے کارکنان نے ایم این اے علی وزیر کی رہائی کیلئے توہین آمیز تقاریر کی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن