اڑھائی سال ملک نے نہیں، مافیاز نے خوب ترقی کی:رانا سکندر حیات
قصور(نامہ نگار) پی ٹی آئی کے اڑھائی سالوں میں ملک نے نہیں مافیاز نے خوب ترقی کی ہے۔ حکومت میں بیٹھے مافیا نے چینی ، آٹا، پٹرول غائب کرکے اربوں کمائے اور ملک کو لوٹا ہے حکومت نے پٹرولیم اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں اضافہ کرکے عوام دشمنی کا ثبوت دیا ۔ تعلیم ، صحت ، زراعت غرض ہر شعبہ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے تباہی کا شکار ہے۔ حکومت نے ناکامی اور بیڈ گورننس کی ہر مثال قائم کی ہے۔ سابقہ حکمرانوں اورموجودہ حکومت کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما وسابقہ چئیرمین ضلع کونسل قصوررانا سکندر حیات خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔