• news

ڈسٹرکٹ بار قصور کے الیکشن 2021-22کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری

قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈسٹرکٹ بار قصور کے الیکشن 2021-22کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔گزشتہ روز لاء منٹور گروپ آف لائرز کے چوہدری سلیم کمبوہ ایڈووکیٹ اور چوہدری صداقت علی ایڈووکیٹ نے اتفاق گروپ کے ڈسٹرکٹ بار کے صدارتی امیدوارمرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور پورے پینل کی حمایت کا اعلان کر دیا جس کے بعد سیاسی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ کی پوزیشن مستحکم ہو گئی ۔اس موقع پرلاء منٹور گروپ آف لائرز کے چوہدری سلیم کمبوہ ایڈووکیٹ اور چوہدری صداقت علی ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ مرزا نسیم الحسن کی کامیابی کیلئے اپنا پورا تعاون اور حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور انشاء اللہ مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ ہی ڈسٹرکٹ بار قصور کے صدر منتخب ہونگے۔

ای پیپر-دی نیشن