حکومت کا5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے پر غور
جام پور( نمائندہ خصوصی )حکومت نے کرپشن کے خاتمے اور معیشت کو درست کرنے کیلئے 15ہزارروپے،7500روپے والے قومی انعامی بانڈز کیساتھ ساتھ 5ہزارروپے والے نوٹ کو بھی بند کرنے کے لئے معاشی ماہرین سے مشاورت شروع کردی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ 5ہزارر کا نوٹ بند ہونے سے معیشت میں بہتری اور کرپشن کے خاتمے میں مدد ملے گی اس لئے ضروری ہے کہ 5ہزارروپے کا نوٹ فوری بند کیا جائے جبکہ مرحلہ وار15ہزارروپے اور7500روپے پرائز بانڈ بھی بند کئے جائیں حکومت نے قبل ازیں 40ہزارروپے اور25ہزارروپے والی انعامی بانڈز بند کردیئے ہیں۔