نواب ٹاؤن میں بیروزگاری،غربت سے دل برداشتہ شخص نے خودکشی کر لی
لاہور (نامہ نگار) نواب ٹاؤن کے علاقے میں بے روزگاری اور غربت سے دل برداشتہ ہو کر 45 سالہ شخص نے زہریلی گولیاں کھاکرخودکشی کرلی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کچی کوٹھی کا رہائشی محمد اعجاز بے روزگاری اور غربت سے پریشان رہتا تھا۔گزشتہ روز اس نے زہریلی گولیاں کھالیں۔