پنجاب میں عوامی مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت ختم
لاہور (نیوزرپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی مقامات پر وائی فائی کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے، سہولت ختم ہونے سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے ہزاروں طلبا، ریسرچ سکالرز کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ منصوبے کے لئے سالانہ 19 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ آرہا تھا۔