• news

  فضل الرحمان کا مقصد اقتدار کی ہوس‘ بلاول سیاسی انفیکٹڈ‘ سلیکٹڈ ہیں‘ شہباز گل

اسلام آباد (آئی این پی‘ وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد ملکی بہتری نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے، وہ اسلام کا نام استعمال کر کے اسلام آباد کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان  میں شہباز گل نے کہا کہ اقتدار کی لالچ میں مولانا در در کی خاک چھان رہے ہیں، فضل الرحمان اپنی اور اپنے حواریوں کی کرپشن بچانے کیلئے اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان کی کسی بات میں بھی غریب کا ایجنڈا شامل نہیں ہوتا، پی ڈی ایم اپنی ذاتی جبکہ وزیراعظم ملکی بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بلاول کے بیان پر ردعمل میں ٹویٹ پیغام میں  ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ بلاول زرداری سیاسی طور پر انفیکٹڈ اور سلیکٹڈ ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ بلاول بھٹو وہ راکٹ ہیں جو لانچنگ پیڈ پر ہی پھٹ جاتے ہیں، بلاول زرداری ایک پرچی پر پارٹی کے چیئرمین بنے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن