بھارت: شمشان گھاٹ کی چھت گر گئی‘ 18 ہلاک
دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں آخری رسوم کی ادائیگی کے دوران شمشان گھاٹ کی چھت گرنے سے 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ افسوسناک واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔ بارش کی وجہ سے شمشان گھاٹ کی چھت کمزور پڑ کر گر گئی جس وجہ سے یہ بڑا حادثہ پیش آیا۔ لوگ شمشان گھاٹ کی چھت نیچے دب گئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور ملبے میں پھنسے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں۔ آخری رسوم میں 100 کے قریب افراد موجود تھے۔