• news

 تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی90 ویں برسی منائی گئی

جہانیاں(آن لائن ) تحریک آزادی کے بانی مولانا محمد علی جوہرکی90 ویں برسی 4جنوری پیر کو منائی گئی ان کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ملک بھر میںسیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس میں مقررین کی جانب سے مولانا محمد علی جوہر کی ملک و قوم کیلئے پیش کی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔مولانا محمد علی جوہر 10دسمبر1878ء کو بھارت کے علاقہ رام پور میں پیدا ہوئے وہ ہندوستانی مسلمانوں کے کے عظیم لیڈر تھے۔مولانا ایک عظیم صحافی  اور معروف  شاعربھی تھے۔مولانا محمد علی جوہر 4جنوری 1931ء کو لندن میں انتقال کر گئے جنہیں ان کی خواہش پر بیت المقدس میں دفن کیا گیا ۔

ای پیپر-دی نیشن