آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن کی مچھ میںورکرز کی ہلاکت کی شدید مذمت
لاہور (پ ر) آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن نے ایک ہنگامی اجلاس میں مچھ بلوچستان میں گیارہ مائنز ورکرز کی فائرنگ سے ہلاکت پر شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ جمیل جنرل سیکرٹری‘ سلطان خان‘ انور گجر‘ فضل واحد‘ شبیر شاہ‘ محمد الیاس‘ محمد اشرف نے کہا کہ مچھ میں گیارہ مائنز ورکرز کی فائرنگ سے ہلاکت کی ذمہ داری حکومت پر ہے ۔ آل پاکستان ٹریڈ یونین فیڈریشن اور آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن ورکرز یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور مائنز ورکرز کو سوشل سیکورٹی اور EOBI لاگو کیا جائے۔ شہید ہونے والے ان گیارہ مائنز ورکرز کے لواحقین کو فوری طور پر 20,20 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے۔