• news

حاصل پور: نوجوان پر تشدد‘ سر کے بال مونچھیں کاٹ دیں‘ ویڈیو بھی بنائی

حاصل پور (نامہ نگار) نوجوان کے سر کے بال اور مونچھیں زبردستی کاٹ دیں اور موبائل فون سے ویڈیو بنا لی۔ نواحی گائوں 17//F.W کے رہائشی محمدارشد نے پولیس کو درخواست دی ہے کہ وہ موٹرسائیکل پر سوار ہو کر گھر جا رہا تھاکہ راستہ میں مشتاق ، بلال، عمران نے زبردستی پکڑ کر اشرف کی حویلی میں لے جا کر باندھا اور وہاں پر عمران نے اس کے سر کے بال اور مونچھیں کاٹ دیں اور اس کی موبائل فون پر ویڈیو بنائی اور مزاحمت کرنے پر تشدد بھی کیا۔ پولیس نے  مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پٹرولنگ پولیس پل پھٹیاں والہ انچارج محمود رضا نے ناکہ بندی کے دوران موٹرسائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا کر گھومنے والے محمد وسیم کو پکڑ کر  مقدمہ درج کر لیا۔ اتحاد ٹریڈنگ کمپنی کا سیلز مین محمدآصف سگریٹ وغیرہ فروخت کر کے واپس حاصل پور آرہا تھا کہ چک 151مراد کے قریب دونامعلوم موٹرسائیکل سوار نے اسلحہ کی نوک پر روک لیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے کر اس سے نقدی تقریبا ایک لاکھ 65ہزار روپے زبردستی چھین کر فرار ہو گئے۔ محمد افضل 63فتح کے رہائشی مال ومویشیاں سے بکریاں بکری وغیرہ مالیتی 50 ہزار روپے، محمد ریحان بستی 65فتح کالونی کے رہائشی کے بھی 4بکرے نامعلوم چور لے گئے۔

ای پیپر-دی نیشن