• news

چھٹے اسلامی ریٹیل بنکنگ ایوارڈ 2020ء میں بنک اسلامی نے 4 ایوارڈز جیت لئے

لاہور (پ ر) 116 سے زائد شہروں میں 340 سے زائد برانچوں کے ساتھ پاکستان کے معروف، تکنیکی لحاظ سے جدید ترین اسلامی مالیاتی ادارے بینک اسلامی نے چھٹے اسلامک ریٹیل بینکنگ ایوارڈ (آئی آر بی اے) 2020ء میں 4 ایوارڈز جیت لئے جس سے بینک کی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ بینک اسلامی نے رواں سال کے لئے بیسٹ فن ٹیک ایپلی کیشن ایوارڈ کے ساتھ پاکستان میں Critic's Choice Best Islamic  ایوارڈ  بھی جیتا۔ بینک اسلامی کے صدر اور سی ای او سید عامر علی کو آئی آر بی اے سال کی بہترین شخصیت کے طور پر تسلیم کیا گیا اور بینک اسلامی کے کنٹری ہیڈ، ڈسٹری بیوشن رضوان عطاء کو سال 2020ء کا آئی آر بی اے اسلامک ریٹیل بینکر کا خطاب دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن