الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہزاروں مستحقین میں ونٹرپیکچ تقسیم
لاہور(پ ر) الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع سوات کے گاؤں کالام میں سینکڑوںمستحقین میں ونٹر پیکجز تقسیم کئے گئے۔ الخدمت کے رضاکاروں نے برفیلے اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر کالام کے علاقوں مٹلتان اور اُشومیں گھر گھر جاکر مستحقین کو گرم کپڑوں، رضائیوں پر مشتمل ونٹر پیکجزفراہم کئے۔اس حوالے سے الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر محمد عبدالشکور نے بتایا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت ہر موسم سرما کی طرح اس بار بھی ونٹر پیکج کی تقسیم کا اہتمام کیا جارہا ہے۔جس میںاپنے مصیبت میں گھرے بھائیوں کو شدیدموسم کے جبر سے بچانے کے لئے ان میںونٹر پیکج تقسیم کئے جارہے ہیں۔