پہلی ششماہی: سٹاک مارکیٹ‘ حکومتی بانڈز‘ ٹی بلز میں غیر ملکیوں نے سرمایہ کاری نہ کی
لاہور (کامرس رپورٹر)مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سٹاک مارکیٹ اور حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری نہیں کی اور پہلی سرمایہ کاری میں سے بھی 53 کروڑ ڈالر نکل کر لے گئے۔رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران سٹاک مارکیٹ اور حکومتی بانڈز اور ٹی بلز میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافے کی بجائے کمی دیکھی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری سے 28 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی کمی رکارڈ کی گئی جبکہ ٹی بلز اور انوسٹمنٹ بانڈز میں غیر ملکیوں کی سرمایہ کاری میں 24 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔