• news

اسلام آباد کے نومنتخب میئر  پیر عادل شاہ نے حلف اٹھا لیا 

اسلام آباد (صباح نیوز) میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کے نومنتخب مئیر پیر عادل شاہ نے پیرکو حلف اٹھا لیا ۔ اسلام آباد کی خاتون سیشن جج نے حلف لیا ۔ نو منتخب مئیر اسلام آباد کا تعلق اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن )سے ہے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد کے سابق میئر شیخ انصر عزیز کے استعفے کے بعد مئیر کی نشست خالی ہوئی تھی۔ پیر عادل شاہ بھاری اکثریت سے منتخب ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن