• news

کاہنہ: 35 سالہ خاتون کی  20 روز پرانی بوری بند نعش  برآمد 

 لاہور/ کاہنہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار)کاہنہ کے علاقے میں 35سالہ نامعلوم عورت کی گلی سڑھی نعش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے شناخت نہ ہونے پر پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے جمع کروادی۔ عورت کی پندرہ سے بیس دن پرانی  نعش نہر کے سوئے کے قریب کھاد والے توڑے میں پڑی دیکھ کر راہگیروں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا۔ کاہنہ سے نامہ نگار کے مطابق طور گاؤں کے قریب چھوٹے صوا نہر سے 35 سالہ خاتون کو نامعلوم ملزمان نے بے دردی سے تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کر کے  نعش بوری میں بند کر کے نہر میں پھینک دی۔  فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر لیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ یاد رہے کہ ایک ماہ میں یہ خاتون کی بوری بند گلا کٹی دوسری لاش ملی ہے۔ گلا کٹی لاشیں ملنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ کاہنہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن