• news

شیخ منصور بن زید0 1 روزہ نجی دورہ  چولستان کے بعد یو اے ای چلے گئے

رحیم یار خان(احسان الحق سے) متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) کے نائب وزیر اعظم شیخ منصور بن زید السلطان النیہان اپنے دس روزہ نجی دورہ رحیم یار خان چولستان کے بعد گزشتہ روز اپنے وفد کے ہمراہ یو اے ای واپس روانہ ہو گئے۔ذرائع کے مطابق ان کے سپیشل سٹاف اور انکی سیکورٹی ٹیم کے دستوں کی بھی بتدریج یو اے ای واپسی شروع ہو گئی ہے۔یاد رہے کہ شیخ منصور بن زید السلطان النیہان 24 دسمبر کو نجی دورے پر چولستان آئے تھے جہاں قیام کے دوران انہوں نے تلور کا شکار کھیلا اور چولستانی موسم انجوائے کیا۔شیخ منصور بن زید السلطان النیہان کے چولستان میں قیام کے دوران سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے تھے اور انکی حفاظت کے لئے چولستان میں رینجرز کے خصوصی دستے تعینات کئے گئے تھے۔یاد رہے کہ قبل ازیں یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید السلطان النیہان کے دورہ چولستان کی بھی توقع ظاہر کی جا رہی تھی تاہم اب ذرائع کے مطابق ان کے اب نجی دورہ چولستان کے امکانات ظاہر نہیں کئے جا رہے۔

ای پیپر-دی نیشن