شہباز تتلہ قتل کیس: ملزم ایس ایس پی مفخر عدیل و دیگر پیش‘ مزید گوا ہ طلب
لاہور ( وقائع نگار خصوصی) سیشن عدالت نے سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شہباز تتلہ قتل کیس میں ملزمان کے خلاف مزید گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 7 جنوری تک ملتوی کر دی۔ ملزمان ایس ایس پی مفخر عدیل ، اسد سرور اور عرفان علی کو عدالت میں پیش کیا گیا ایڈیشنل سیشن جج نے قتل کیس پر سماعت کی۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی کیس کے گواہان کو پیش کیا عبوری چالان میں ملزمان ایس ایس پی مفخر عدیل , اسد سرور اور عرفان علی کو نامزد کیا گیا ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ تھانہ نصیر آباد میں درج ہے ملزمان کے خلاف مجموعی طور پر سات گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں۔