پاسپورٹ منسوخی‘ یہ معاملات بہت پیچھے ہم آگے چلے گئے: نوازشریف
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) محمد نواز شریف نے پاسپورٹ کی منسوخی کے معاملہ کو مسکراہٹ میں اڑا دیا ۔ لندن میں جب اخبار نویسوں نے ان سے سوال کیا کہ آپ کا پاسپورٹ منسوخ کیا جار ہا ہے تو انہوں نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کس کا پاسپورٹ! جس پر اخبار نویسوں نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ آپ کا پاسپورٹ منسوخ کر دیا جائے گا جبکہ دوسری طرف کہا جا رہا ہے کہ آپ کو پاکستان واپس لایا جائے گا۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ یہ معاملات بہت پیچھے رہ گئے ہیں اور ہم ان سے بہت آگے چلے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا ملک میرا ہے، پاکستان میرا ہے۔ جس کے بعد وہ آگے چل دیئے۔