• news

فضل الرحمن کا نام عدالت میں غلطی سے نکل گیا‘   آئی جی خیبر پی کے بیان سے پھر گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی جی خیبر پی کے ثناء اللہ عباسی  سپریم کورٹ میں دیے گئے اپنے بیان سے پھر گئے۔ کرک میں مندر جلائے جانے سے متعلق ازخود نوٹس پر سماعت کے دوران آئی جی کے پی ثناء اللہ عباسی نے پہلے عدالت میں کہا کہ اس جگہ جمعیت علمائے اسلام  کاجلسہ تھا جسے مولانا فضل الرحمان نے سپانسر کیا۔ چیف جسٹس سماعت کے بعد جب صحافیوں نے آئی جی سے سوال کیا تو ثناء اللہ عباسی نے کہا کہ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کا نام نہیں لیا۔ آئی جی کا کہنا تھا کہ میرے منہ سے غلطی سے مولانا فضل الرحمان کا نام نکل گیا، میں مولانا فیض اللہ کہنا چاہ رہا تھا، جے یو آئی کے جلسے کو وہاں کے مقامی مولانا فیض اللہ نے سپانسر کیا۔

ای پیپر-دی نیشن