بنوں میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا ‘ انتظامات مکمل
بنوں (نامہ نگار ) بنوں میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بنوں پہنچ چکے ہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے مریم نواز کی آمد آج متوقع ہے پیپلز پارٹی کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی آج جلسہ گاہ پہنچیں گے پی ڈی ایم قائدین اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کی رہائش گاہ میوہ خیل ہاوس میں ظہرانے کے بعد جلسہ گاہ پہنچیں گے پی ڈی ایم کے قائدین کیلئے سپورٹس کمپلیکس میں خصوصی طور پر سٹیج بنایا گیا ہے جبکہ دیگر ایم این ایز اور ایم پی ایز و مہمانوں کیلئے سٹیج پر الگ الگ سٹیج بنائے گئے ہیں جلسہ گاہ کو تمام پارٹیوں کی طرف سے بینرز اور جھنڈیوں سے سجا یا گیا ہے گراونڈ 10ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہے جن کی نگرانی ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی ،سابق ایم پی اے ملک ریاض خان ،اعزازا للہ حقانی اور نیاز خان کر رہے ہیں جلسہ کی سیکورٹی کیلئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی طرف سے انصار اسلام فورس جلسہ گاہ اندر اور باہر موجود رہے گی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی باقاعدہ اجازت نہیں دی ہے لہذا پولیس کی جانب سے جلسے کی سیکورٹی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے پولیس کی نفری تعینات ہو گی اس سلسلے میں ممبر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کا کہنا تھا کہ آج کے جلسے میں آنے والے پی ڈی ایم کے قائدین کا بنوں میں پر تپاک استقبال کریں گے کیونکہ یہ جلسہ موجودہ حکومت کیلئے آخری ثابت ہوگا اس جلسے میں ہزاروں نہیں لاکھوں کی تعداد میں لوگ شریک ہونگے جن کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کئے جا چکے ہیں موجودہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ملک بحرانوں کا شکار ہے آج ہر طبقہ حکومت کے خلاف سراپہ احتجاج ہے یہی وجہ ہے کہ بنوں میں تاجر برادری جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے مکمل طور پر شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔