• news

اسامہ قتل کیس ،ملزموں کے بیانات قلمبند‘ نیا پاکستان نہیں قبرستان بن رہا‘ والد  

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ/ نمائندہ خصوصی) اسامہ قتل کیس کی تحقیقات کیلئے قاسم جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رانا محمد وقاص نے پانچ ملزمان کے بیانات قلمبند کئے گرفتار پولیس اہلکاروں کے بیانات ال گالگ ریکارڈ کئے گئے اجلاس میں ایف آئی آر وائرلیس ریکارڈ پوسٹمارٹم رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا مدعی مقدمہ اسامہ ستی کے والد کاک بیان بھی ریکارڈ کر لیا گیا سیف سٹی فوٹیجز گولیوں کے خول اور کال ڈیٹا ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا جائیگا۔ اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے قتل اسامہ ستی کے والد ندیم ستی برس پڑے ندیم ستی نے کہا کہ میرے بیٹے کا قتل غفتل نہیں جان بوجھ کر ایسا کیا گیا یہاں نیا پاکستان نہیں بلکہ نیا قبرستان بن رہا ہے۔ اسلام آباد  سے نمائندہ خصوصی    کے مطابق  اسلام آباد پو لیس کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں قتل ہو نے والے نو جوان اْسامہ ستی کے والد ندیم یو نس ستی اور خاند ان کے دیگر افراد نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ہمراہ پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اْسامہ ستی کے قتل کو کسی بھی سورت دبنے نہیں دیا جا ئے گا ،ہمارا مطالبہ ہے کہ کیس کی آزادانہ تحقیقات کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان سوموٹو ایکشن لیں اورہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کی سطح پر جو ڈیشل کمیشن تشکیل دیا جا ئے جو کیس کی تفتیش کرے آئی جی اور ایس ایس پی اسلام آباد کو فوری طور پر معطل کیا جا ئے

ای پیپر-دی نیشن