• news

 2020میں257 نہتے مجاہدین،49عام شہری شہادت کے مرتبے پرفائزہوئے

اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) سال 2020 میں257 نہتے مجاہدین،49عام شہری شہادت کے مرتبے پرفائز ،376شہری زخمی، بھارتی فورسز کے ہاتھوں 2765عام شہری گرفتار،918 تعمیرات خاکستر ، مجاہدین کے ہاتھوں192فوجی ہلاک ،169 اہلکار زخمی ، 44بھارتی فوجیوں نے خودکشی کی۔مسلم دشمنی اور انتقام کی آگ میں جل کر ہندوتواکے پجاری جہاں ظلم و جبرکی تاریخ لکھ رہے ہیں وہیں فرزندان کشمیر بھی توحید کی امانت کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی قربانیوں کی سنہری تاریخ رقم کررہے ہیں۔تاریخ گواہ ہے کہ1947 ء سے کشمیری قوم کے پانچ لاکھ مکین دشمن کے ناجائز قبضے کے خلاف لڑتے لڑتے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔ کشمیریوں کے حق خود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والی تنظیم حزب المجاہدین کی رپورٹ کے مطابق کشمیری نوجوانوں نے بھارت کی جدید اسلحہ سے لیس فوج کے خلاف ٹوٹی پھوٹی بندوقوں کے ساتھ بہادری کے ساتھ 2020ء میں بھی حق کا یہ سفر جاری رکھا۔اس سال  کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج کے درمیان ایک سو سے زائد خونین معرکے پیش آئے جن میں  257مجاہدین شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے  ۔ان شہداء میں حزب المجاہدین کے آپریشنل کمانڈر ریاض احمد نائیکو اورآپریشنل کمانڈر ڈاکٹر سیف اللہ کے علاوہ دیگر اعلیٰ تعلیمیا فتہ اور جدید و قسیم علوم سے لیس کمانڈر جنید صحرائی ،کمانڈر انجئینرہارون بھائی ،کمانڈر مسعود ،کمانڈر آزاد للہاری ،کمانڈر راحیل احمدعرف ابو صہیب،کمانڈر اویس احمد ،کمانڈر زبیرالاسلام  ،کمانڈر فاروق اسد ،کمانڈر اشفاق احمد،کمانڈر جانباز بھائی،کمانڈر عمر فیاض عرف حماد خان شامل ہیں نے اپنے خون کے آخری قطرے تک دشمن کا مقابلہ کیااورسنہری تاریخ رقم کرگئے۔سال 2020 ء کے دوران مجاہدین اور بھارتی فوج کے مابین جھڑپوں کے دوران مجاہدین کی کاری ضربوں سے 192فوجی ہلاک ہوئے جن میں سے وادی اور جموں کے شہری علاقوں میں  88 اور سرحدی پٹی میں 104  فوجی حزب سرحدی سکارڈ کے ہاتھوں فوجی اہلکارشامل ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن