• news

پنجاب بار کونسل نے مزید 25 وکلاء کی ڈگریاں جعلی قرار دیدیں

فیصل آباد (آن لائن ) پنجاب بار کونسل نے مزید 25وکلاء کی ڈگریوں کو جعلی قرار دیدیا۔ آن لائن کے مطابق پنجاب بار کونسل میں جن وکلاء کی ڈگریاں جعلی پائی گئیں ان میں اوکاڑہ سے محمد ناصر‘ قصور سے تعلق رکھنے والوں میں جعلی ڈگری ہولڈر وکلاء میں محمد دانیال‘ محمد اشفاق‘ محمد فیض‘ محمد امجد‘ اعجاز احمد‘ علی شہزاد‘ رضا محی الدین‘ حافظ ندیم احمد جبکہ دیگر میں لاہور سے اللہ وسایاں‘ علیم احمد‘ شیر محمد‘ یاسر منیر بھٹی‘ اوکاڑہ سے محمد اشرف‘ محمد جہانگیر‘ محمد الطاف‘ محمد عابد علی‘ فہیم شفیع‘ محمد فرمان شفیع‘ سعید شہزاد‘ ذوالفقار احمد‘ ملک ندیم منور‘ محمد شہزاد علی ورک شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن