اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اعلیٰ بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے آفسران کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں۔ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق کسٹم گروپ کے گریڈ22کے آفسر محمد جاوید غنی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے وہ اس سے پہلے بطور ممبر کام کررہے تھے۔ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ20کے آفسر طلحہ عزیز خان کو پلاننگ ڈویژن کے ذیلی ادارے پبلک پرائیویٹ پارٹر شپ میں چیف فنانس آفیسر(سی ایف او)تعینات کردیا گیا ہے۔پاس گروپ کی گریڈ18کی آفسر کو ڈپوٹیشن پر پنجاب حکومت ٹرانسفر کردیا گیا ہے، انہیں ہیلتھ سروسز کے ذیلی پروجیکٹ میں ڈپٹی ٹیم لیڈر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔انہیں مارچ2022تک ڈپوٹیشن پر بھیجا گیا ہے۔