• news

 ننکانہ: گوروگوبند سنگھ کے جنم دن پر تقریب‘ گورنرکی شرکت

 لاہور‘ننکانہ صاحب( نیوز رپورٹر+ نامہ نگار)سکھ مذہب کے دسویں گورو گوبند سنگھ جی کے سالانہ جنم دن کے حوالے سے یوتھ سنگھ سیوا سوسائٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ جنم استھان میں تقریب کا انعقادکیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور تھے، تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ، چیئرمین پنجابی سکھ سنگت سردار گوپال سنگھ چاولہ ، ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد، ڈی پی او ننکانہ اسماعیل الرحمن کھاڑک کے علاوہ سکھ کمیونٹی کے عہدداران اور سکھ برادری کے مرد و خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر سکھ کمیونٹی کی جانب سے گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، مہمانان گرامی کو سروپے پہنائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنیکہا کہ پنجاب حکومت سکھ برادری کے ہر دکھ سکھ میں شریک ہے،موجودہ حکومت ذات، پات مذہب اور رنگ و نسل سے بالا تر ہوکر تمام ساکین وطن کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہے۔اس موقعہ پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے  500سے زائد مستحق افراد میں راشن بیگ تقسیم کیے اور ننکانہ صاحب کی سکھ سنگت کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ  سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے کسی بھی شخص کے لئے ان کے دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہیں تقریب کے اختتام پرگورنر ودیگر افسران نے  تین روزہ کھیلوں کے مقابلوں اور مذہبی رسومات میں حصہ لینے والے بچوں میں انعامات اور تحائف تقسیم کیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میںحکومت اپنی مدت پوری کرے گی،اپوزیشن کرونا کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے اپنی سرگرمیاں محدود کرے۔  اس موقع پر گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے 15مستحق سکھ جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے اور ہیڈبلوکی کے قر یب مصنوعی جنگل کو باباگرونانک کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کردیا۔ جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہائر ایجوکیشن ڈییارنمنٹ میں بھی اقلیتوں کی ملازمت کیلئے2فیصد مختص کوٹہ پر سوفیصد عمل کیا جائیگانر یندری مودی بھارت میں بسنے والی اقلیتوں اور کشمیر یوں کا قاتل ہے اقوام متحدہ بھارت اور نر یندر مودی کو دہشت گر د قرار دے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب  نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان 31جنوری سے پہلے استعفیٰ نہیں دیں گے  مجھے اس بات کا سو فیصد یقین ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ایک سوال کے جواب چوہدری محمدسرور نے کہا  جبکہ بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ جو شر مناک سلوک ہو رہا ہے اس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کی خاموشی بھی شر مناک ہے۔ تحر یک انصاف کی اقلیتی ایم این اے شانیلا روتھ اور سردار مہندر پال سنگھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کو نہ صرف تما م بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنا رہی ہے بلکہ کرونا کے دوران بھی حکومت غر یب خاندانوں کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔بعدازں گور نر ہائوس میں کرونا بحران کے دوران فر نٹ لائن پر لڑ نیوالے سند س فائونڈیشن کے رضا کاروں میں شیلڈ تقسیم کر نے کی تقر یب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کر نیوالے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن