خسرو بختیار اور انکے بھائی کے اثاثہ جات کیس ناقابلِ سماعت قرار
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی ہاشم جواں بخت کے اثاثہ جات کیس ناقابلِ سماعت قرار دے دیا ۔ وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور خسرو بختیار اور ہاشم جواں بخت پر غلط بیانی اور اثاثے چھپانے کا الزام ہے۔ رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسروبختیار اور ان کے بھائی کی نااہلی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کررکھی ہے۔ دوسری جانب سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے وفاقی وزیر خسرو بختیارکی نااہلی کی درخواست مسترد کی، وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کی نااہلی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔